ابنا: اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے جمعہ کے دن 14 دہشت گرد طالبان کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جن افراد کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کیا گیا ہے ان میں چار ایسے ’سابق‘ طالبان بھی ہیں جو اس ستر رکنی افغان امن کونسل کے رکن ہیں جسے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈنے کےلیے تشکیل دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا فیصلہ افغان حکومت کی درخواست پر کیاگیا ہے۔افغان حکومت گزشتہ ایک برس سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے دہشتگردوں کی فہرست سے پچاس طالبان کو نکلوانے کی کوشش کر رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169